لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاکوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا،ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام مصروفیات ترک کر کے خود کو کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاکوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیاہے جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات کو تر ک کے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہو گیا،اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب میں بھی وبا تیزی سے پھیلنے لگی، 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔
34 کیسز صرف لاہور سے سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد 153 ہو گئی،کراچی میں مزید 10 افراد میں اومیکرون کی تشخیص کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،تعداد 114 ہو گئی۔
صورتحال کے پیش نظر سندھ میں کاروباری اوقات محدود کرنےاوراسکولز بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ،ادھر خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.