ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کو انتہائی مسابقتی لیگ قرار دیدیا

32

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) انتہائی مسابقتی لیگ ہے جس میں شرکت کیلئے بے تاب ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے 33 سالہ کرکٹر کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کر رکھی ہے جس کی قیادت شاداب خان کے پاس ہے۔ 
ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک اعلیٰ معیار کی لیگ ہے اور انتہائی باصلاحیت مقامی کرکٹرز، خاص طور پر باؤلرز اسے انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ بناتے ہیں، اس لیگ میں آپ کو آخری روز تک معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی 4 ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنائیں گی اور یہی بات اسے بہت زیادہ دلچسپ بنا دیتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان میں پہلا میچ پی ایس ایل 4 میں کھیلا تھا، تب پاکستان میں کنڈیشنز بہت ہی اچھی تھیں اور گیند بیٹ پر آ رہی تھی، یہاں کی کنڈیشنز باقی ایشیائی وینیو کے مقابلے میں کافی مختلف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.