لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا دورہِ کراچی ، رمیز راجہ پی ایس ایل سیون کی تیاریوں کے لیے کراچی پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی ہے ۔
اسپانسر شپ کے لیے کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی شیڈول ہے ، سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت کے پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ہوا ، جس میں انتظامی امور پر بھی بات چیت ہوئی ، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ، پاکستان سپر لیگ کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا ۔
دوسری جانب ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021 میں متاثرہ کن پر فارمنس دینے والے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے ۔ نامزد کھلاڑیوں میں فوادعالم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔ فواد عالم کو جنوبی افریقہ کیخلاف 109 رنز کی اننگز جبکہ حسن علی کو پروٹیز کیخلاف ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف محمد رضوان کی 79 میچ وننگ اننگز اور شاہین آفریدی کی بھارت ہی کے خلاف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے ۔ ایک روزہ کرکٹ میں بابر اعظم ، فخر زمان ، حارث راؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
پی سی بی نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں ارشد علی ، اعظم خان ، محمد وسیم جو نیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر میں حسن علی ، عابد علی ، شاہین آفریدی اور فواد عالم کا نام شامل ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.