پی سی بی نے ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

21

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021 میں متاثرہ کن پر فارمنس دینے والے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق نامزد کھلاڑیوں میں فوادعالم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔ فواد عالم کو جنوبی افریقہ کیخلاف 109 رنز کی اننگز جبکہ حسن علی کو پروٹیز کیخلاف ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ۔

 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف محمد رضوان کی 79 میچ وننگ اننگز اور شاہین آفریدی کی بھارت ہی کے خلاف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے ۔ ایک روزہ کرکٹ میں بابر اعظم ، فخر زمان ، حارث راؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 

دوسری جانب پی سی بی نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں ارشد علی ، اعظم خان ، محمد وسیم جو نیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔

 

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر میں حسن علی ، عابد علی ، شاہین آفریدی اور فواد عالم کا نام شامل ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.