پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ آج منظر عام پر لائی جائے گی

50

 

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج کرے گا۔ سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے لائی جائے گی۔

 

نیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھی۔

 

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن، )پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ ن لیگ نے9 ، پیپلز پارٹی نے 2013 سے2015 تک 39 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھے ۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے کیسز ایک جیسے اور سکروٹنی کمیٹی بھی ایک ہے۔

تبصرے بند ہیں.