بہاولپور: بہاولپور میں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ خیرپورٹامیوالی میں پیش آیا جہاں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.