لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بھی پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ہماری ایسی یادیں ہیں جنہیں یاد کر کے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر قومی و غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں شاندار کیرئیر پر خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
کرکٹ کے میدان میں اگر بلے بازوں اور باؤلرز کے درمیان انفرادی مقابلوں کا ذکر محمد حفیظ اور ڈیل سٹین کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہے جسے کرکٹ شائقین نے بھی خوب انجوائے کیا تھا لیکن اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل سٹین نے ان کے کیلئے زبردست پیغام جاری کیا ہے۔
ڈیل سٹین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا اور ہماری ایسی بہت سی یادیں ہیں جن سے زندگی بھر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ شاندار بین الاقوامی کیرئیر پر بہت بہت مبارک ہو! آپ نے اپنی قوم کو متاثر کیا اور بہترین انداز میں کرکٹ کھیلی۔‘
Many a great battle with this man, end of the day, we had the best time and memories we can enjoy forever!
Congratulations on a wonderful international career!
Inspired your nation and played the game the right way, well done ? @MHafeez22 pic.twitter.com/dJ9zyjcVYT— Dale Steyn (@DaleSteyn62) January 3, 2022
تبصرے بند ہیں.