پاکستان میں اومیکرون کے 43 نئے کیسز رپورٹ

29

لاہور: پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں اومیکرون کے 43 نئے کیسز  نے حکام اور عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے 33 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد اب 110 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی لاہور میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی  اومیکرون کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  جس کے بعد شہر قائد میں مجموعی  مثبت کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومیکرون کے زیادہ تر کیسز کراچی سینٹرل اور کراچی ویسٹ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران  پاکستان میں اومیکرون کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے  ہیں۔

دوسری جانب  این سی او سی  نے آج سے ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا بھی  آغاز کر دیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔ 
این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر کے عمل کو بھی مکمل کریں۔ 

تبصرے بند ہیں.