وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

190

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی اطلاع  ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ۔

ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آرہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ان کے پرسنل سیکرٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔ریحام خان نے ناخوشگوار واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔


ریحام خان کے پرسنل سیکریٹری نے  اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔تاہم ریحام خان کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔


درخواست میں مدعی بلال عظمت نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے اُن کو روک کر گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔درخواست میں موٹر سائیکل سواروں کی عمر 25 سے 30 برس بتائی گئی۔

تبصرے بند ہیں.