نئی دہلی: بھارت میں شدت پسندوں نے ایک بار پھر ملک کی مشہور مسلم خواتین کے نام نیلامی کیلئے ایک انٹرنیٹ ایپ پر شئیر کر دئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی ایپلی کیشن سافٹ ویئر شیئرنگ پلیٹ فارم ’گِٹ حب‘ پر بنائی گئی، جس کا نام ’بلی بائی‘ رکھا گیا ہے۔تاہم شکایات کے اندراج کے بعد گٹ حب نے ایپلی کیشن بنانے والے صارف کواپنے پلیٹ فارم پر بلاک کردیا ہے۔
ایپلی کیشن میں کئی معروف بھارتی مسلمان خواتین کے نام نیلامی کیلئے ڈالے گئے ہیں جن میں بھارت کی مسلمان صحافی عصمت آراء کا نام بھی شامل ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ مسلمان خاتون ہونے کی وجہ سے نئے سال کا آغاز خوف اورنفرت کے احساس کے ساتھ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے آپ کو اپنے نئے سال کا آغازخوف اور نفرت کے ساتھ کرنا پڑ رہا ہے۔ یقیناً یہ ‘سلی ڈیلز’ کے اس نئے ورژن کا نشانہ بننے والی میں اکیلی نہیں ہوں۔انہوں نے لکھا کہ یہ اسکرین شاٹ ایک دوست نے بھیجا ہے۔
It is very sad that as a Muslim woman you have to start your new year with this sense of fear & disgust. Of course it goes without saying that I am not the only one being targeted in this new version of #sullideals. Screenshot sent by a friend this morning.
Happy new year. pic.twitter.com/pHuzuRrNXR
— Ismat Ara (@IsmatAraa) January 1, 2022
عصمت آراء نے جو اسکرین شاٹ شئیر کیا اس پر لکھا ہے ’یور بُلی بائی آف دی ڈے از‘ اور نیچے ان کی تصویر اور نام لکھا گیا ہے۔
’بلی بائی‘ نامی اس نئی ایپلی کیشن کا نشانہ بننے والی ایک اور مسلمان خاتون حبہ بیگ ہیں جو بھارتی صحافی ہیں اور وہ بھی مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی میں شامل ہیں۔
The tweet. Account is now suspended. pic.twitter.com/asMT7eWeEL
— Hasiba | حسيبة | हसीबा 🌈 (@HasibaAmin) January 1, 2022
حبہ بیگ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی اور سکرین شاٹ شئیر کیا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی انتہا پسندوں نے ایسی ہی ایک انٹرنیٹ ایپلی کیشن ’سُلی ڈیلز‘ کے ذریعے مسلمان خواتین کو نشانہ بنایا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہندو شدت پسندوں کی جانب سے ’سُلی‘کا لفظ مسلم خواتین کی تضحیک کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔
تبصرے بند ہیں.