لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی اصل ٹیم پاکستان بھیجیں ، بی ٹیم کے ساتھ نہ آئیں تاکہ لوگ کرکٹ کو انجوائے کرسکیں ۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا بڑانڈ ہے ، غیر ملکی اسے کھیل کر بے حد انجوائے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔
ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد فیلڈ میں جذباتی ہو جاتے ہیں ، انہیں ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عالمگیر موذی وباء کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جنوری میں شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ہر ممکن حفاظت کیلئے کراچی اور لاہور میں پورے ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.