پاکستان میں کورونا سے مزید 8افراد دم توڑ گئے

43

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 8افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار941 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق  24 گھنٹے کے دوران مزید 45ہزار585کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 594نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.3فیصد رہی۔ اس وقت 637مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں پھیلاؤ تیز ہونے کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں  میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد طبی ماہرین شہریوں سے جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کی تاکید کر رہے ہیں تاکہ اومی کرون کے خطرناک پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

این سی او سی نے بھی اومی کرون وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے ہونے والے پھیلاؤ کے مدنظر شہریوں کو پیغام دیا کہ اومی کرون کے باعث دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے ۔ جس کے خلاف واحد دفاع مکمل ویکسینیشن ہی ہے۔ اپنی ویکسینیشن جلد از جلد مکمل کروائیں اور کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.