سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز آج ہو گا

86

جدہ: سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو گا اور 14 جنوری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 70 ممالک کے 650 ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب مسلسل تیسرے سال ڈاکار ریلی کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کی ایک وجہ وسیع و عریض صحراؤں، پرکشش قدرتی مناظر اور رنگا رنگ جغرافیائی تشکیل ہے کیونکہ اس ریلی کی کامیابی کیلئے یہ تمام خوبیاں اہمیت کی حامل ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق ڈاکار ریلی کا افتتاح سعودی عرب کے مشہور شہر حائل سے ہوگا اور پہلا باقاعدہ مقابلہ اتوار کو ہو گا جس میں شرکت کیلئے ڈرائیورز نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ حائل کے صحرا سے شروع ہونے والی اس ریلی کا اختتام 14 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ 
واضح رہے کہ ڈاکار ریلی ایڈیشن 44 تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے جس میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 650 سے زیادہ ڈرائیور شرکت کررہے ہیں، اس کے علاوہ ریلی میں مختلف زمروں کی 430 گاڑیاں شریک ہوں گی۔ 

تبصرے بند ہیں.