منی بجٹ میں موبائل فونز مزید مہنگے ہو گئے

24

لاہور: حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے فنانس ترمیمی بل 2021 میں مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کر کے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا ہے جس کے باعث موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فنانس ترمیمی بل 2021ءمیں صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن 200 سے 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔
فنانس ترمیمی بل سے پہلے 200 سے 350 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا اور 351 سے 500 ڈالر مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکس ٹیکس تھا جبکہ 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔ 
لیکن اب 351 سے 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل فونز پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.