مشہور امریکی کامیڈین ‘بیٹی وائٹ’ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

87

واشنگنٹن: کامیڈی کی دنیا کی نامورامریکی  اداکارہ  بیٹی وائٹ 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 مشہور کامیڈی سٹ کامز "دی گولڈن گرلز” اور "دی میری ٹائلر مور شو” میں اپنی اداکاری سےٹی وی ناظرین کو محظوظ کرنے والی کامیڈین بیٹی وائٹ کا شوبز کی تاریخ کا طویل ترین کیرئیر رہا جو کم و بیش 7 دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے ٹی وی کیرئیر کا آغاز  1949 میں  کیا اور 2019 میں "ٹوائے اسٹوری 4” میں آواز کا کردار ادا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی  موت گزشتہ روز  اپنے گھر پر ہوئی۔تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کامیڈی اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے  ٹویٹ میں لکھا کہ ، "بیٹی وائٹ امریکیوں کی نسلوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لے کر آئیں۔ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں جن کی بہت کمی محسوس کی جائے گی۔”

تبصرے بند ہیں.