پاکستان میں کورونا سے مزید 6اموات

16

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 6افراد جان کی بازی ہار گئےجس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار933 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق  24 گھنٹے کے دوران مزید 51ہزار141کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 556نئے کیسز رپورٹ  ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.08فیصد رہی۔ اس وقت 629مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا ویرینٹ اومی کرون کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیز ہونے کے بعد پاکستان کے بھی مختلف شہروں میں متعدد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں  جس کے باعث شہریوں کو جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کی تاکید کی جا رہی ہے تاکہ اومی کرون کے خطرناک پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

این سی او سی نے بھی اومی کرون وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے ہونے والے پھیلاؤ کے مدنظر  پاکستانیوں سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے  کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔


دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہونے کیلئےاین سی او سی کی انتھک محنت اور معاونت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ سال 2021ءکے اختتام پر 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا۔ 
ان کامزید کہنا تھا کہ صرف وفاقی حکومت نے 250 بلین مالیت کی ویکسین خریدی اور ویکسین خرید کر صوبوں اور عوام کو مفت فراہم کی گئی تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکے۔ 

تبصرے بند ہیں.