پاکستان میں سال 2022 کا پہلا سورج طلوع

81

لاہور: پاکستان میں سال 2022 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا۔لاہور، اسلام آباد،  کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا، نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

دوسری جانب  گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں پابندیوں کے باجود  نئے سال کا جشن منانے کیلئے منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور سال نو کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا جبکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 
سال نو کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس دوران آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور اس منظر نے سماں باندھ دیا۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سڑکوں پر خاصا رش دکھائی دیا اور ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تبصرے بند ہیں.