لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ سٹیڈیم کی جلد از جلد تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی کی یقین دہانی کروائی۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.