سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ

19

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نئی قیمت ایک ہزار 803 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.