آرمی چیف کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی 54 ویں کانووکیشن تقریب میں شرکت

23

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن سے کامیاب گریجوایٹس کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا اور انہیں اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی 54 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کی آمد کے موقع پر سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے ان کا استقبال کیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب گریجوایٹس کو ڈگریاں اور میڈلز سے نوازا اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزاز فیلوشپ سے بھی نوازا گیا۔ 
آرمی چیف نے کالج کے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے حوالے سے کردار کو سراہنے کیساتھ ساتھ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس میں میڈیکل کمیونٹی کے صف اول کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے چیلنجز کے باوجود کورونا میں عوام کی خدمت کی۔ 

تبصرے بند ہیں.