مودی کو ساڑھیاں بھجوانے والے ملکی سلامتی کی باتیں نہ کریں، اسد عمر کا قومی اسمبلی میں خطاب

29

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد عمر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف پر طنز کے نشتر بھی چلائے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انہیں شرم نہیں آتی خود اقاموں پر زندگی گزاری، انہوں نے نریندر مودی کو اپنے گھر پر بلایا تھا، مودی کو ساڑھیاں بھجوانے والے ملکی سلامتی کی باتیں نہ کریں، اپوزیشن کے پاس چند ارکان نہیں جو احتجاج کر سکیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں سے طوفان کھڑا کیا گیا تھا کہ حکومت جانے والی ہے، جو اسمبلی میں اپنے لوگ کھڑے نہیں سکتے، وہ حکومت کیا گرائیں گے، ماضی میں حکمران ڈینگی پر کام کر کے خود ہی اپنی تعریف کرتے رہے لیکن کورونا کے خلاف ہمارے اقدامات کی تعریف ساری دنیا کر رہی ہے، ایکسپائرڈ سیاستدانوں کی تقریریں سننا ہم پر لازم ہیں؟ 
اسد عمر نے خیبرپختونخواہ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن جماعتیں 9 تحصیلوںں میں کامیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے خواجہ آصف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی شرم، کوئی حیاءہوتی ہے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.