شہباز شریف کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

15

لاہور:  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے  کہ  حکومت میں پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

لیگی صدر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہوتا ہے۔


انکا مزید کہنا تھا  کہ  شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ اس کے مضمرات قومی سلامتی پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.