اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد28 ہزار 921 ہو گئی جبکہ 639 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
Statistics 30 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 50,662
Positive Cases: 482
Positivity %: 0.95%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 639— NCOC (@OfficialNcoc) December 30, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار 662 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 482 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 تک جا پہنچی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد طبی ماہرین شہریوں سے جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کی تاکید کر رہے ہیں تاکہ اومی کرون کے خطرناک پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں ، یونیسیف کے مطابق انیس لاکھ 84 ہزار کورونا ویکسین پاکستان کو دی گئی ہیں ۔ نیدرلینڈ کی طرف سے پندرہ لاکھ کورونا ویکسین پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں ۔ ڈنمارک نے بھی کوویکس پلان کے تحت پاکستان کو ویکسین فراہم کی ہیں ۔ کوویکس کے تحت سات کروڑ تیس لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں مجموعی طور پر فراہم کی جاچکی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.