سعودی عرب نے سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی

58

ریاض: سعودی عرب میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی جبکہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کی سزا ہو گی۔

 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھت کیسسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کل 30 دسمبر سے ہو گا جب کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کی سزا ہوگی۔

 

دوسری جانب بھارت میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی اومیکرون نے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں اور اس وقت بھارت میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 781 سے بڑھ چکی ہے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 238 اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئی دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 167 اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

بھارت میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد نئی دہلی میں منی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات دے دی گئی ہیں جس کے بعد تمام اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں بند رہیں گے جبکہ شادی ہال اور سینما گھر بھی بند رہیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.