وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

41

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں نئے بلدیاتی نظام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جس پر عدالت نے صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس پر عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق درخواست گزار سردار مہتاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ مئیر کا براہ راست انتخاب اور ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کیلئے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ءکے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

تبصرے بند ہیں.