خطے میں امن مستحکم اور خوشحال افغان عوام کے لئے کوشاں ہیں، آرمی چیف

71

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے ‏سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یونانی سفیر نے الوداعی ملاقات ‏کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیرغور آیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے ‏پرعزم ہے جبکہ خطے میں امن ،مستحکم اور خوشحال افغان عوام کے لئے کوشاں ہیں۔

یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ ‏سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

تبصرے بند ہیں.