ڈالر کی قدر 178 روپے 19 پیسے ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

26

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 178 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 130.30 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44043 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.3 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 31 لاکھ 35 ہزار 884 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.