یوریا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، حکومت عوام کو بھوک دینا چاہتی ہے ، حمزہ شہباز

21

لاہور :  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو غذائی قلت کا تحفہ دینے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے ہر کسان پریشان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ  حکومت گیس بحران اور مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھاد کے سنگین بحران سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کسان چھوٹا ہو یا بڑا سب کی کمر میں خنجر گھونپ دیا گیا ہے۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ  یوریا کھاد کی بوری 2500 جبکہ ڈی اے پی 10ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔ ملک میں گندم کی بوائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہے، کیا حکومت چاہتی ہے کہ آٹے کی قیمت 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کر جائے؟

انہوں نے کہا کہ  کسانوں کو لوٹنے والا مافیا حکمرانوں کے دائیں اور بائیں بیٹھا ہوا ہے، حکومت کا کسان پیکج بھی ایک اور جھوٹا وعدہ اور سبز باغ بن گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.