خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی لانے جا رہےہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

28

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گلاب دیوی انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے بعد اہلیان لاہور کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایسے بہت سے منصوبے لاہور میں جاری ہیں جن پر کام جاری ہے ،ماضی میں جو اسکیمیں بنائی گئیں اس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا،حکومت پوری شفافیت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑی خبردیتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کی ٹیم میں تبدیلی لانے جا رہے ہیں ،جو کارکردگی اب تک ہے وہ سب کے سامنے ہے ،انہوں نے کہا پاکستان میں اگر کوئی آنا چاہے یا جانا چاہے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا،ملک میں جو آنا چاہے قانون کے مطابق عمل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،جوکوئی بھی ملک میں آنا چاہے اسے روکا نہیں جائے گا لیکن سب کے ساتھ قانون کے مطابق عمل ہو گا ۔

عثمان بزدار نے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا گلاب دیوی انڈر پاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر رہے ہیں،داتا گنج بخش فلائی اوور پر تیزی سے کام جاری ہے،شاہکام فلائی اوور پر بھی کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا،عوام کو سب سے زیادہ تکلیف ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر رش کی وجہ سے ہوتی ہے،ماضی میں جو اسکیمیں بنائی گئیں اس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا اینیویٹر ایکسپریس وے کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں،ایکسپریس وے منصوبے پر 50 ارب روپے خرچ آئے گا،اس منصوبے سے لاہور والوں کو بڑی سہولت ملے گی،حکومت پوری شفافیت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،اس سے قبل منصوبوں میں اتنی شفافیت نہیں تھی۔

تبصرے بند ہیں.