وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

47

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری قیادت، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا، یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی امور کا احاطہ کرے گی، جس میں افغانستان کے حالات اور پاکستان، بھارت سمیت دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.