گلوکارہ آئمہ بیگ سے مداحوں کی بدتمیزی ، شو چھوڑنے کی دھمکی دے دی

284

لاہور:گلوکارہ آئمہ بیگ لائیوکنسٹر کے دوران مداحوں سے ناراض ہوگئیں ، شو چھوڑنے کی دھمکی دے دی لیکن سوری کہنے پر پرفارمنس جاری رکھی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نےاپنے انسٹاگرام پر لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان  کو کانسرٹ کے دوران مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو اسٹیج سے دور رہنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دورانِ کانسرٹ آئمہ بیگ ایک شخص کو اسٹیج سے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہیں اور کانسرٹ میں شریک مداحوں سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو میں واپس چلی جاؤگی اور کسی ایک کی وجہ سے کانسرٹ میں موجود تمام اچھے لوگ جو انجوائے کرنے آئیں ہیں وہ بھی انجوائے نہیں کرپائیں گے۔

آئمہ کی ناراضگی  کے بعد کانسرٹ میں موجود ان کے مداحوں نے ’سوری‘ کے نعرے لگائے جس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے ہی جاؤں گی  ۔

 

تبصرے بند ہیں.