شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

24

اسلام آباد: خیبرپختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔
واضح رہے کہ مشیر خزانہ کے طورپر ذمہ داریاں نبھانے والے شوکت ترین کو ایک بار پھر وزیر خزانہ بنانے کیلئے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخابات کے ذریعے انہیں سینیٹر منتخب کروایا گیا۔ 
مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا جس پر شوکت ترین نے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد گزشتہ دنوں اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.