سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے بعد سامنے آگئے

62

ممبئی: بھارتی اداکار  سلمان خان سانپ ڈسنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے  ۔ سلمان خان نے کہا کہ سانپ کے کاٹنے سے میری طبعیت خراب ہوئی لیکن اب میں ٹھیک ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے بعد میڈیا کے سامنے آگئے ان کا کہنا تھا کہ سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے مجھے چھ گھنٹے تک ہپستال میں رہنا پڑا ۔

سلمان خان نے کہا کہ میں نے سانپ کو فارم ہاؤس میں دیکھ لیا تھا اور میں اس کو باہر نکالنا چاہ رہا تھا لیکن وہ بہت کم نظر آتا تھا ۔ سلمان خان نے بتایا کہ گذشتہ روز دوستوں کی موجودگی میں مجھے وہ نظر آگیا میں نے اس کو باہر نکالنے اور پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بہت تیز نکلا ۔

سلمان خان نے کہا کہ میں نے سانپ کو بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے  مجھے دو بار ڈسا ۔جس کی وجہ سے مجھے چھ گھنٹے تک ہسپتال میں رہنا پڑا ۔ سلمان خان نے میڈیا کے سامنے کہا کہ میں اب بہت ٹھیک ہوں  ۔

یاد رہے کہ  سلمان خان ان دنوں 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں ہیں جہاں ان کے ہمراہ دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

سلمان خان کو 25 دسمبر بروز ہفتے کی شب سانپ نے ڈسا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال لے جایاگیا ۔

تبصرے بند ہیں.