’کی زندگی اے ایناں دی‘ شہباز گل کا نواز شریف پر طنز

40

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل  نے سابق وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں، انقلابی بن چکا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔

انہوں ںے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست۔  شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ کے آخر  میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔
  https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1474958699491958784?s=20

تبصرے بند ہیں.