بھارت کیخلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی نے مجھے فون کیا تھا، شاہد آفریدی کا دلچسپ انکشاف

53

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے مجھ سے فون پر بات کی تھی۔ 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل ویڈیو کال کی اور ہمارے درمیان تقریباً 11 سے 12 جس دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں تھوڑا سا دباؤ محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے اسے حوصلہ دیا اور کہا کہ خدا نے تمہیں موقع دیا ہے اسے صحیح طرح سے استعمال کرنا۔
اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے اور کھلاڑی رات کو سو بھی نہیں سکتے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کے باعث ہمیشہ ہی دباؤ بہت زیادہ رہا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.