عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ، فواد چوہدری

83

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے  پارٹی کی تنظیموں کی تحلیل کے بعد عمران خان نے نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ  پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کرکے ایک نئی  21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.