پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

24

اسلام آباد: پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس اور قائداعظم کی سالگرہ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو وہ تمام حقوق دینے ہیں جو سب کو حاصل ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلالحاظ مذہب ، ذات اور نسل بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔

 

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے نام پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائدِ اعظم نے تمام برادریوں کے لیے بلا تفریقِ مذہب ، پیشہ یا نسل مساوات ، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا اعلان کیا ۔

 

صدرِ عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں ملکی ترقی و خوش حالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔

 

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے ۔ ملک بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے ۔

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت جیسا سلوک اقلیتوں کے ساتھ نہیں کرسکتے ، بھارت کا مسلمان قائداعظم کے پاکستان بنانے کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

 

ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش اور باعث فخر ہیں ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.