سعودی عرب میں حوثی قبائل کی کارروائیاں ، 2 ہلاک 7زخمی ، 12 گاڑیاں تباہ

53

ریاض : سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کی طرف سے کارروائیاں ، سمتا کے علاقے میں میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ یمن کے شہر صعدہ سے میزائل حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

ترجمان سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طر ف سے میزائل حملے میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا یمن کا باشندہ ہے ۔ میزائل حملے میں سات افرادزخمی ہوئے جن میں ایک سعودی اور چھ بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ ایک میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا  ہے جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کو نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.