خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

36

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر جبکہ بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔ تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان اورگہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

تبصرے بند ہیں.