لاہور: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے جس نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں جہاں دسمبر اور جنوری میں برف باری ہوتی ہے اور موسم شدید سرد ہونے کے باعث ان علاقوں کی اکثریتی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کرتی ہے۔
صوبائی وزیرکے مطابق ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا لیکن اگر الیکشن مارچ میں کروائے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق مل سکے گا۔ پی ٹی آئی مالاکنڈ تنظیم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے مشاورت شروع کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.