اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی

306

 

لاہور: پاکستان کی مقبول اداکارہ فضا علی کی  ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے  گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ نیلی ساڑھی  پہنے ہیں اور دلبر کے گانے پر دلکش ڈانس کر تی نظر آرہی ہیں، جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خیال رہے کہ فضا علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جبکہ وہ وہ ایک اداکارہ کیساتھ ساتھ میزبان، گلوکارہ اور رقاصہ بھی ہیں۔

اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی فریال کیساتھ بھی ویڈیو اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، فضاعلی کو سوشل میڈیا پر خاصی زیادہ فین فالوونگ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ فضاعلی کافی عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ "مہندی” "ساتھ نبھانا ہے” اور "سات سر رشتوں کے” ان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.