سرکاری ملازمین سمیت بچوں کی موجیں لگ گئیں ،چھٹیاں ہی چھٹیاں

272

اسلام آباد: آئندہ سال کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت نے 2022ء میں عام تعطیلات، اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 2022ء میں 35 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہونگی، 15 عام تعطیلات، 20  اختیاری چھٹیاں ہونگی، 5 فروری 2022  کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ  23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان ، یکم مئی 2022 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔ 3 سے 5 مئی 2022 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہونگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہونگی، 7 اور 8 اگست کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہونگی، 14 اگست کو یوم آزادی ، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبی ، 25 دسمبر 2022 کو یوم قائداعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

 سال 2022 میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ 2022 میں کل 15 عام تعطیلات میں سے 6 اتوار کے روز ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.