ملک کو  ’’نانی ویہڑا‘‘   سمجھنے والوں کو عوام کی طاقت سے شکست دینگے :زرداری 

46

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک دفعہ پھر پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ،ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لاہور میں خیمے گاڑھ رکھے ہیں ،انہوں نے ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘سمجھ رکھا ہے ۔

آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ لوگ کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں ،غریب کا استحصال صدیوں سے ہوتا آ رہا ہے ،اب ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ،عوام کی طاقت سے ان قوتوں کو شکست دینگے ۔

 آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخی کام کیے تھے اور اب بھی ہم ہی ملک چلا کر دکھائیں گے، ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی اور ہم نے پہلے نہیں کہا تھا کہ ہم 18 ویں ترمیم لائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو آگے لانے کا بھی پہلے نہیں بتایا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتاتے تو یہ مجھے آنے ہی نہ دیتے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے۔ ان سے ملک نہیں چل رہا لیکن ہم ملک چلا کر دکھائیں گے اور اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.