کراچی میں اومی کرون کے 6 مشتبہ کیس سامنے آ گئے

53

کراچی: شہر قائد میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے 6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام افراد بیرون ملک سے کراچی پہنچے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اومی کرون کی تصدیق کیلئے تمام افراد کے نمونے نجی ہسپتال بھجوا دئیے گئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے والے 6 افراد میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ سے آئے جبکہ 2 افراد برطانیہ سے آئے ہیں جنہیں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔
کچھ روز قبل اومی کرونا کا ایک اور کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا جس نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے رابطہ کیا تو اسے تلاش کر کے دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.