ممبئی : بالی وڈ سٹار کترینہ کیف نے شادی کے بعد سلمان خان سے آنکھیں پھیر لیں ، شوٹنگ کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ، سلمان خان بھڑک اٹھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈایکٹریس کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ہنی مون کے لئے مالدیپ میں مقیم تھے اوراسی دوران سلمان خان نے ان سے مشاورت کے بعد ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کا سپیل سیٹ کیا تھا ۔ ہنی مون کے بعد کترینہ کیف ممبئی واپس آگئی تھیں اور سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کنفرم کردی تھی ۔
لیکن جب سلمان خان کے سیکرٹری برجو نے شوٹنگ کے بارے میں کترینہ کیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے عین وقت پر طے شدہ پروگرام بدل دیا اور خود ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کی بجائے فلم ” میری کرسمس ” کی شوٹنگ کو فائنل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کترینہ کیف کی اس وعدہ خلافی پر سخت برہم ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق سلمان خان کو کترینہ کیف کے اس اقدام کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور ان کی شوٹنگ کا پلان ان کا اپنا ہی ہے اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ وکی کوشال کا کہنا تھا کہ بطور میاں بیوی ہم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کی وجہ سے زیادہ عرصہ اکٹھے نہیں گذار سکے ۔
وکی کوشل شادی کے بعد میگھنا گلزار کی فلم سام بہادر کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس فلم میں وکی کے علاوہ فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا بھی نظر آئیں گی ۔جبکہ اداکارہ کترینہ کیف ‘ٹائیگر 3’ اور ‘میری کرسمس’ کے علاوہ ‘فون، بھوت’ فلم اور ایک سپر وومین فلم میں نظر آنے والی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.