ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات، 359 نئے کیسز رپورٹ

22

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2مریض انتقال کر گئے جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 894 ہو گئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 564ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 359 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی, مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا666مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔عالمی اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کی خوشی میں ہیپی نیوائیر منائے جانے کی تقریبات کی وجہ سے نیا ویریئنٹ اومی کرون دنیا کو ایک بار بھر اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔مرکز برائے انسداد امراض نے اپنی جائزہ رپورٹ میں اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ  یہ نئی قسم تیزی سے یورپ میں پھیل سکتی ہے، رپورٹ میں مریضوں کی تعداد و اموات میں خطرناک حد تک اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے  بھی اس نئے ویریئنٹ کے رونما ہونے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کیلیے سرد موسم انتہائی مفید ہے،کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر دنیا بھر میں سفری سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ ہے کہ کووڈ کا نیا ویریئنٹ دنیا بھرمیں تباہی پھیلا سکتا ہے۔طبی ماہرین نے  خبردار بھی کیا ہے کہ  ویکسین لگوانے کے باوجود بھی اومی کرون ویریئنٹ متاثر کرسکتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.