بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

78

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر اور سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، پچھلے پہر بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم اسکردومنفی12،لہہ منفی 09،استورمنفی08 اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بالائی علاقوں کی سرد ہواؤں نے میدانی علاقوں کابھی رخ کرلیا،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
دوسری جانب لاہور  دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،، فضا میں آلودگی کی شرح 391 ریکارڈ کی گئی، جبکہ  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  آج  بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے،جہاں آلودگی کی شرح  392 ریکارڈ کی گئی۔بنگلہ دیشی  دارالحکومت ڈھاکا دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر ہے۔
پاکستان کے دیگر آلودہ ترین شہروں میں   گوجرانوالہ پہلے نمبر ہے جہاں فضائی آلودگی کی شرح 469 ریکارڈ کی گئی جبکہ آلودہ  ترین شہروں  میں فیصل آباد اور میر پور خاص بھی نمایاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.