الیکشن کمشن پاکستان نے اعظم خان سواتی کی معافی کو قبول کرلیا

43

اسلام آباد : الیکشن کمشن پاکستان نے وزیرریلوے  اعظم خان سواتی کی معافی قبول کرلی ۔الیکشن کمشن نے انہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے  سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کی معافی کو قبول کرلی اور انہیں تنبیہ کی کہ وہ اور وزیراطلاعات فواد چوہدری آئندہ محتاط رہیں۔

واضح رہےکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

اس سے قبل فواد چوہدری  نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جسے کمیشن کی جانب سے قبول کرلیا گیاتھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.