نیویارک: بوسٹر ڈوزلگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان

231

نیو یارک: کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون  امریکا ، برطانیہ اور یورپ سمیت تیزی سے دنیامیں پھیل رہا ہے تاہم اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےدنیا بھر میں اقدامات بھی کیے جار ہے ہیں، اور شہریوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی بھی ہدایات کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ روز نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اعلان کیا  کہ دسمبر کے آخر  تک جو شہری  کووِڈ 19 ویکسین کی بوسٹر  ڈوز لگوائیں گے ان کو انتظامیہ کی جانب سے 100 ڈالر ملیں گے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے شروع ہونے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے برطانیہ کے بعد امریکا میں پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے ہیں ، جس کے بعد امریکا میں دوبارہ سے کورونا کی پابندیوں میں سختی شروع کر دی گئی ہے، کرسمس کے حوالے سے ہونیوالی کئی تقریبات بھی منسوخ اور اکثر و بیشتر کو محدود کر دیا گیا ہے۔ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ صحت عامہ کے اہلکاروں کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے، جن کو خدشہ ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد  اومیکرون کا پھیلاؤ تباہ کن انداز میں بڑھ سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے والی اومیکرون قسم امریکا میں بجلی کی رفتار کے ساتھ  پھیل رہی ہے، پیر کو ٹیکساس میں اومی کرون کے باعث ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی، جس نے ویکسی نیشن نہیں کروا رکھی تھی۔

تبصرے بند ہیں.