ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

89

ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 5-6 سے ہرا دیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام ہو گئی۔ 

 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا جہاں مجموعی طور پر 11 گول ہوئے۔  جنوبی کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے 2، عمر بھٹہ، جنید منظور اور افراز نے ایک، ایک گول کیا۔

 

واضح رہے کہ 5 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.